Breaking NewsSportsتازہ ترین
پہلا آل پاکستان کمشنر ملتان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 19نومبر سے شروع ہوگا
ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان ب کے زیر اہتمام پہلے آل پاکستان کمشنر ملتان گولڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے پی ایچ ای ایف کے این او سی کے بعد تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔
ٹورنامنٹ 19 نومبر سے 26نومبر تک ملتان ہاکی سٹیڈیم کے اسٹروٹرف پر کھیلا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کےلئے چار رکنی کمیٹی بنادی ہے ،جس کے چیئرمین ایڈیشنل کمشنر ملتان ہوں گے ۔
جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی ملتان، ڈویژن سپورٹس آفیسر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شامل ہوں گے ۔