پہلا آل پاکستان گلبرگ ایگزیکٹو کمشنر ملتان گولڈ کپ ٹورنامنٹ کا 19 نومبر سے آغاز

پہلا آل پاکستان گلبرگ ایگزیکٹو کمشنر ملتان گولڈ کپ ٹورنامنٹ جو کہ سپورٹس ڈپارٹمنٹ ملتان اور ملتان ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر نگرانی 19 نومبر سے 26 نومبر 2022 ہاکی سٹیڈیم ملتان اسٹروٹرف متی تل گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا ۔
جس میں پاکستان واپڈا ۔نیشنل بینک آف پاکستان۔ پاکستان آرمی۔ پاکستان پولیس۔ پاکستان نیوی۔ ساؤتھ پنجاب۔ پاکستان ایئر فورس۔ صوبہ سندھ۔ پنجاب کلر۔ اور بلوچستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ میں دو پول بنائے جائیں گے ، دونوں پول کی دو دو ٹاپ ٹیمیں آپس میں سیمی فائنل کھیلیں گی ، جیتنے والی دونوں ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے امپائر اور ججز اور ٹورنامنٹ آفیسر اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور امپائر مینیجر تعینات کیے جائیں گے۔
تین میچ دن کی روشنی میں اور ایک میں فلڈ لائٹ کھیلا جائے گا، روزانہ آرمی اور نیوی کینٹ میں رہائش پذیر ہوگئیں۔
ایئر فورس بھی بھی ہاسٹل میں رہائش پذیر ہو گی، پی ایچ ایف آفیسرز بھی ہوسٹل میں رہائش پذیر ہوں گے ۔
ٹورنامنٹ فائنل میچ پر میوزک نائٹ کا بھی اہتمام ہوگا، اور ٹورنامنٹ فیس بک اور یوٹیوب چینل پر لائف ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔
یہ ٹورنامنٹ گلبرگ ایگزیکٹیو سی ای او غلام اصغر خان گورمانی اور سید زین حسین مرتضی زیدی کے اسپیشل تعاون سے ہو رہا ہے۔
اجلاس میں صدر ڈسٹرکٹ ہاکی میاں محمد ظفر الحق بھٹی ، ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف، گلبرگ ایگزیکٹیو مارکیٹنگ مینیجر نوید انجم۔ٹورنامنٹ سیکرٹری کامران شریف چوہدری۔ سینئر نائب صدر امان اللہ ملک۔ نائب صدر سفیر حسین۔جوائنٹ سیکریٹری آصف محمود۔فنانس سیکریٹری محمد شفیق ۔اور نمائندہ پنجاب عبدالسعید اور تمام ایگزیکٹیو ممبران نے شرکت کی ۔