ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میپکو ریجن کا بڑا اعلان

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میپکو ریجن کے چوہدری غلام رسول گجر نے ریجنل عہدے داران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میپکو ہائیڈرو ورکرز یونین کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ تمام شہیدوں کے بچے، بیوگان، کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز، پارٹ ٹائم جو عرصہ دراز سے محنت اور جوان مردی سے محکمانہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں،ان ملازمین کو مستقل کیا جائے۔
میپکو کے تمام عہدے داران،ملازمین شہیدوں کے بچوں، بیوگان کو مستقل کرنے کی تحریک کے لیے بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر محکمانہ فرائض سر انجام دیں۔
ہم بارہا گزشتہ کئی سالوں سے میپکو کی انتظامیہ سے یہ درخواست کر رھے ہیں،مگر تا حال ہماری اس گزارش پر کوئی عمل درآمد نہ ہوا ہے۔ ہم میپکو اتھارٹی کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر شہداء،کنٹریکٹ،ڈیلی ویجز، پارٹ ٹائم بچوں کو مستقل نا کیا گیا تو میپکو کی یونین مجبورا کسی بھی سخت اقدام اٹھانے پر مجبور ہوگی۔
ریجنل چیئرمین کے ہمراہ ریجنل سیکرٹری چوھدری محمود امجد،ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ، ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ،زونل چیئرمین جی ایس سی رانا محمد انور،ریجنل وائس چیئرمین چوہدری محمد خالد،زونل چیئرمین کنسٹرکشن رانا زاہد جاوید،زونل چیئرمین سرکل ملتان رانا مظہر لطیف، ریجنل سیکٹری اطلاعات و نشریات سید عاطف زیدی، زونل چیئرمین میپکو ہیڈ کوارٹر مسعود علوی، زونل سیکرٹری میپکو ہیڈ کوارٹرز رانا محمد عمران، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری اظہر حسین، زونل سیکرٹری ملتان چوہدری الیاس جٹ ہمراہ تھے۔