Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آل پاکستان انٹر بورڈز جمناسٹک چیمپئن شپ کا انعقاد

آل پاکستان انٹر بورڈز جمناسٹک چیمپئن شپ تعلیمی بورڈ ملتان کے کیمپس گراؤنڈ پر شروع ہوگئی۔

آرگنائزنگ سیکرٹری ملک نثار نے بتایا چیمپئن شپ میں میزبان ملتان سمیت 7 تعلیمی بورڈز کی ٹیمیں شریک ہیں، افتتاحی روز کھلاڑیوں کی آفیشل بریفنگ کے بعد ابتدائی مقابلے کروائے گئے ۔

جس میں ملتان ۔ فیصل آباد ۔ لاہور ایجوکیشن ۔ ٹیوٹا لاہور۔ پشاور ۔ گوجرانولہ اور کراچی بورڈ کے جمناسٹ نے حصہ لیا۔

ججنگ پینل اظہار حیدر ۔ شہباز فضل۔ غلام حر اور عبدالستار پر مشتمل تھا۔ نعیم اللہ خان جمناسٹ کی پرفارمینس کے مطابق رواں تبصرہ پیش کرتے رہے۔

آج ایونٹ کے دوسرے اور آخری روز تقریب تقسیم انعامات بھی منعقد کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button