Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان میں آل پاکستان انٹر بورڈز فٹبال چیمپئن شپ 2025 کا شاندار آغاز

افتتاحی تقریب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کے سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، جس کا افتتاح ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف نے کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری بورڈ خرم ایس اے قریشی، ڈائریکٹر سپورٹس ملک نثار احمد، مختلف تعلیمی بورڈز کے نمائندگان، کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈاکٹر فرید شریف نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور باہمی احترام کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور یہ ٹورنامنٹ یادگار رہے گا۔

سیکریٹری بورڈ خرم ایس اے قریشی نے بتایا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان اس ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ملک بھر کے16تعلیمی بورڈز کی ٹیمیں چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پنجاب کے 8، خیبرپختونخوا کے 8 اور سندھ کے ایک بورڈ کی ٹیم شامل ہے۔

خرم قریشی نے مزید بتایا کہ تمام میچز ملتان بورڈ کے فٹبال گراؤنڈ میں پانچ روز تک جاری رہیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28 اکتوبر بروز منگل کھیلا جائے گا۔

افتتاحی میچ میں شریک ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شائقین کی جانب سے کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی گئی، پہلے روز تین میچ کھیلے گئے، پہلا میچ کوہاٹ نے جیتا، دوسرا میچ بہاولپور جبکہ تیسرا میچ لاہور نے جیتا۔

اس موقع پر ملتان بورڈ کے آفسران بورڈ ملازمین اور ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیدران نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button