Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میپکو ریجن ملتان کے زیر اہتمام یوم مزدور

بختیار لیبر ہال ملتان کے باہر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے میپکو ریجن ملتان کے زیر اہتمام یوم مزدور کے موقع پر ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں اور حکومت سے پْر زور مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی، محنت کشوں کی عام بے روزگاری اور روز بروز غربت میں اضافہ، سماج میں امیر و غریب کے مابین بے پناہ فرق، جاگیرداری و سرمایہ پرستی ختم کرائیں۔

ریجنل سیکرٹری چوہدری محمود امجد نے کہا بڑے سرمایہ داروں و جاگیرداروں سے ٹیکس وصول کریں، ریونیو ونگ کے ریجنل چیئرمین شکیل بلوچ نے کہا کارکنوں کو دوران کام حادثات سے محفوظ رکھنے اور غیر محفوظ حالات کار کی وجہ سے آئے دن المناک حادثات کو رکوا کر اْنہیں صحت وسلامتی کے لیبر قوانین کے مطابق محفوظ حالات کار مہیا کرائیں۔

ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ نے کہا قومی و صوبائی بجٹ 2025 ء میں سرکاری،نیم سرکاری، میڈیا اور کارخانوں و فیکٹریوں کے کارکنوں کی اْجرتوں میں کمر توڑ مہنگائی کے مطابق 30 فیصد اضافہ کرائیں،کم ازکم اْجرت پچاس ہزار روپے اور بڑھاپا الاؤنس تیس ہزار روپے کیا جائے۔

سید عاطف زیدی نے حکومت سے پْر زور مطالبہ کیا کہ وہ بچوں و نوجوانوں کے لئے مفت بامقصد تعلیم اور ہنرمندی کا انتظام یقینی بنائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button