Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آل پنجاب علی اکرم گجر میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز، افتتاحی میچ میں بہاولپور نے وہاڑی کو شکست دے دی

نور بشارت ہاکی کلب کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس سی سرکل ملتان اور سپورٹس کمیٹی میپکو کے صدرانجینئر خالد محمود نے کیا ۔
اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس میپکو رانا تنویر ، امتیاز صدیقی، ہائیڈرو یونین کے چودھری خالد ، رانا طیب اور ایس ڈی او شیخ عمران بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر ایس ای خالد محمود کا کہنا تھا کہ ہاکی قومی کھیل ہے اس کی ترویج وقت کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل علی اکرم گجر ہاکی کے اعلیٰ کھلاڑی تھے ، ان کی خدمات ملتان الیکٹرک کمپنی کےلئے بھی بیش بہا ہے، ان کی خدمات کوسراہنے کےلئے ٹورنامنٹ کا انعقاد احسن اقدام ہے۔
بعد ازاں ہونے والے میچ میں بہاولپوراولمپیئن راشد کی بدولت آسان فتح اپنے نام کی، بہاولپور ٹائیگر کے راشد نے پہلے ہاف میں فیلڈ گول کرکے برتری حاصل کی، دوسرے ہاف میں راشد نے پنلٹی کارنر پر گول بنا کر برتری ڈبل کردی۔
وہاڑی کے ٹیم ایک گول بنا سکی، جب آخری وسل ہوئی تو سکول ایک کے مقابلے میں چار گول سے بہاولپور جیت گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button