Breaking NewsEducationتازہ ترین
رواں برس کوالٹی ایشورنش ٹیسٹ تمام سکولوں سے لینے کا فیصلہ

پرائمری سکولوں کے معیار تعلیم کا جائزہ لینے کےلئے رواں سال کوالٹی اشورنس ٹیسٹ پیف ، پیما اور آوٹ سورس سکولز کا بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائمری سکولوں میں معیار تعلیم کا جائزہ لینے کیلئے مارچ میں كوالٹی ایشورنس ٹیسٹ لیا جائے گا، پہلی اور دوسری جماعت کا کیو اے ٹی پنجاب ایگزامینیشن کمیشن لے گا۔
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے امتحانی سنٹرز بنانے کیلئے سی ای اوز کو مراسلہ لکھ دیا۔
پیف پارٹنر سکولز کے 5 کلومیٹر ریڈیس کے اندر گورنمنٹ سکولوں میں سنٹر بنائے جائیں گے۔