Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب کے چھ تعلیمی بورڈز میں چیئرمین، سیکرٹری، اور کنٹرولر امتحانات کی تعیناتی کے لئے انٹرویو مکمل ہوگئے

پنجاب کے چھ تعلیمی بورڈز اس وقت اپنے عہدیداروں کے بغیر اور عارضی چارج پر چل رہے ہیں جن پر حکومت نے اپنے قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ان سیٹوں پر تعیناتی کےلئے انٹرویو مکمل ہوگئے ہیں، فائنل امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں، وزیر اعلیٰ سے منظوری کے بعد مراسلے جاری کئے جائیں گے ۔