Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : سپریم کورٹ کے احکامات اور آفیسرز کے حق کی پامالی کے لئے سٹیج تیار

زکریا یونیورسٹی کی رجسٹرار شپ کےلئے اساتذہ کی ایک لائن لگ گئی آج 31 دسمبر ڈاکٹر علیم خان کی رجسٹرار شپ کا آخری دن ہے، جس کےلئے متعدد اساتذہ میدان میں اتر آئے، جن میں سر فہرست ڈاکٹر آمان اللہ، ڈاکٹر احسن بُچہ، ڈاکٹر جاوید سلیانہ ڈاکٹر ، مقرب اکبر ، ڈاکٹر عمر فاروق زین اور ڈاکٹر محمد طاہر شامل ہیں جبکہ آفیسر ز میں کامران تصدق اور محمد اعجاز میرٹ کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں یونیورسٹی کو تین ماہ میں رجسٹرار، کنٹرولر اور خزانہ دار کو تین سال کےلئے اشتہار دے کر تعینات کرنا تھا مگر تاحال یونیورسٹی نے اس احکام کو پورا نہیں کیا، تاہم اس حوالے سے سپریم کورٹ نے ایک مکمل لائحہ عمل دیا تھا کہ اگر مقررہ مدت تک کوئی امیدوار سامنے نہ آئے تو ان سیٹوں پر انہیں کے کیڈر سے تعیناتی کی جائے اور چھ ماہ کا ٹنیور دیا جائے، اگر دوسرے ٹنیور تک کوئی امیدوار نہیں ملتا تو اسی کیڈر سے تعیناتی کی جائے گی، مگر زکریا یونیورسٹی حکام سپریم کورٹ کے اس حکم کی کھلی خلاف ورزی کرچکے ہیں اب ایک بار پھر سپریم کورٹ کے احکامات کو روندھنے کی تیار کی جاری ہے۔

رجسٹرار پر ایڈمنسٹریشن کا تجربہ رکھنے والے افیسر کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہاں پر اساتذہ کو تعینات کیا جارہا ہے یہ تینوں سیٹیں آفیسرز کےلئے ہیں جس کے لئے سینئر آفیسرز موجود ہیں مگر یونیورسٹی سیاست اور پرکشش سیٹوں پر ٹیچرز تعینات ہونا چاہتے ہیں، اسی لئے آج رجسٹرار شپ کا فیصلہ کن دن آن پہنچا ہے۔

اسی طرح خزانہ دار کی سیٹ بھی آج خالی ہو جائے گی، جس کےلئے بھی شعبہ کامرس کے ایک ٹیچر کانام فائل کرلیا گیا ہے جن کے پاس ایڈمنسٹریشن کاایک دن کابھی تجربہ نہیں ہے، مگر وائس چانسلر ان کو تعینات کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری طرف آفیسرز ایسوسی ایشن بے بسی کی تصویر بن گئی ہے اور وہ اپنے آفیسرز کو میرٹ پر حق دلانے میں ناکام نظر آرہی ہے، میرٹ میں کامران تصدق ایڈیشنل رجسٹرار پہلے اور محمد اعجاز ایڈیشنل رجسٹرار دوسرے نمبر پر ہیں۔

وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر نے تعیناتی کے بعد میرٹ کانعرہ لگایا تھا آج کا دن ان ک ایکشن پلان کے لئے سب اہم دن قرار دیا جارہا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button