Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز : سیکورٹی کے حصار میں ٹرافی کی نمائش ؛ ٹیموں نے مورچے سنبھال لئے،جیت کے دعوے

48درجہ سنٹی گریڈ میں ہونےمیچ کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں 14سال بعد ملتان سٹیڈیم میں پاکستان ویسٹ انڈیزکے درمیان میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ احیاء ہورہا ہےجس کےلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، منگل کی شام کو دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی ۔

ملتان کی شدید گرمی میں چم چماتی ٹرافی خوشگوار ہوا کاجھونکا ثابت ہوئی، بعد ازں دونوں کپتانوں نے پرس کانفرنس کرتے ہوئے جیت کی دعوی کئے۔

مہمان ٹٰیم کے کپتان۔نکولیس پوران کا کہنا تھا کہ ہم ایک پروفیشنل ٹیم ہے ملتان کا موسم ہم پراثرانداز نہیں ہوگا، ہمارے کھلاڑٰردھم میں ہیں ، کوئی بہانہ یا جواز نہیں گھڑا جاسکتا، سب کواپنی فارمینس دینا ہوگی۔

نکولیس کاکہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ایک مضبوط سکواڈ ہے جس کی بیٹنگ لائن اور بالنگ لائن میں تناسب ہے جو اس کو تباہ کن بناتے ہیں ،مگر ہم نےسٹریجی تیا رکرلی ہے، ہمارا فوکس بابراعظم ہوں گے اگر ہم ان کو جلدآوٹ کرنے میں میاب ہوگئےتو باقی کوبھی روک لیں گے، وکٹ کارویہ تبدیل ہوتا رہتا ہے ہمیں بالنگ اور بیٹنگ دونوں پر انحصار کرناپڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ابھی سیریز کھیل کر آرہے ہیں، اگرچہ ہمیں اس کنڈیشن میں خودکو ڈھالنے میں کوئی زیادہ مشکل نہیں ہوئی، دو دن ہوگئے ہیں ملتان میں اگرچہ موسم گرم ہے مگریہ موسم اپ کی کارکردگی میں آڑے نہیں آسکتا، سٹڈیم میں موسم قدرے بہتر ہے اس لئے اچھے ماحول میں کرکٹ کھیلی جائے گی۔

نکولیس کا کہنا تھا کہ سیکورٹی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے یہ ایک شاندار انتظام ہے جس نے ہمیں تحفظ کااحساس دیاہے ہم بےخوف وخطر کھیلنے کےلئے آئے ہیں اور ملتان کے عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملےگی، اور وہ ہمیں سپورٹ بھی کریں گے۔

جبکہ میزبان ٹیم کے کپتان بابراعظم پرامید ہیں کہ وہ سیریز میں فتح کے ساتھ ملتان میں قومی ٹیم کا ریکارڈ بہتر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کی عوام کرکٹ کی شوقین ہے یہ خبرہمارے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے کہ سٹیڈیم کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، پی ایس ایل میں عوام کو جوش وجذبہ آج بھی یاد ہے مجھےیقین ہے ۔

ملتانی آج کے میچ میں پاکستان کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کوبھی سپورٹ کریں گے، انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتی ہے اسلئے ہم اس کو ہلکا نہیں لیں گے ۔

ملتان سیٹٰڈیم میں ویسٹ انڈیز کا ریکارڈ بہت شاندار ہے وہ یہاں دو میچ جیت چکی ہے مگر ہم پر اس کا کوئی دباونہیں ہے،ہم جیت کے ساتھ اپنے ریکارڈ کو بہتر بنائیں گے ۔

پاکستانی کپتان کا کہناہے کہ وکٹ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہےتاہم ابھی یہ فیصلہ نہیں کیاکہ بالنگ پر انحصارکریں یا بیٹنگ پر،بدھ کی صبح آکر فائنل لائن اپ کوفیصلہ کریںگے۔

بابرکا کہناتھاکہ تمام کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں بطور ٹیم ہماری کارکردگی بہت اچھی جارہی ہے کبھی کوئی بیٹ چل جاتا ہے کبھی کسی کی بالنگ،مجموعی طورپرہماری ٹیم کی کارکردگی قابل تسلی ہےمڈل آرڈر بیٹنگ لائن پر کام کیاہے۔

امید ہے اچھے نتائج سامنےآئیں گے، انہوں نے کہ میں کبھی انفرادی طور پر نہیں کھیلتا،بطورکپتان سب کو ساتھ لیکر چلتا ہوں ، جب فیلڈ میں ہوتا ہوں صرف کپتانی کرتا ہوں جبب بیٹنگ پر ہوں تو صرف بلے بازی ، اس لئے ریکارڈز کی زیادہ فکر نہیں ہوتی ہے ۔

پہلی خواہش اورپہلی کوشش یہ ہوتی ہے کہ پاکستان میچ جیت جائیں ۔

دوسری طرف سیکورٹی اداروں نے سیٹیڈیم کی سیکورٹی سخت کردیا ہے سٹیٹ گسٹ کے درجہ پانے کے بعد کھلاڑیوں کی نقل وحرکت بھی محدود کردی گئی ہے ، ہونےوالے میچ کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا، عام شائقین میں حاس اداراروں کے اہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے، جبکہ میچ کی کوریج کے لئے آنے والے تمام اداروں کا بھی سیکورٹی آڈٹ مکمل کرلیاگیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں