Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹر کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے؛ انتظامات مکمل، چئیرمین ملتان تعلیمی بورڈ

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان2022آج سے شرو ع ہوں گے ، ایک لاکھ 48ہزار سے زائد امیدواروں کےلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

چیئرمین تعلیمی بورڈملتان حافظ محمد قاسم نے کہا ہے کہ انٹر میڈیٹ کے امتحانات 18جون سے شروع ہوں گے‘سیکنڈ ائر کے امتحانات 18جون اور فرسٹ ائر کے امتحانات 6جولائی سے شروع ہوں گے۔

مجمو عی طور پر 148544طلباوطالبات شرکت کریں گے۔امتحانی سنٹروں پر نقل کی روک تھام اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ امتحانی سنٹرز پر پولیس تعینات ہوگی۔نقل کرنے والوں کو موقع پر ہی گرفتار کرلیاجائے گا۔ نقل کے سد باب کیلئے سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ دونمبر ی کرکے پرائیویٹ افراد نگران کی ڈیوٹیاں دیتے رہے ہیں، اب ہر نگران کی پے سلپ اور شناختی کارڈ بھی چیک کیاجائے گا۔

پاک ویسٹ انڈیز میچ کے دوران ٹریفک کے مسائل کے باعث طلباوطالبا ت کے امتحانی سنٹرزلیٹ پہنچنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ تاخیر سے امتحانی سنٹر پہنچنے والے امیدواروں کو 40 منٹ تک کاٹائم دیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کےلئے میپکو حکام کو مراسلے لکھ دئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ تمام سنٹروں پر انتظامیہ کو ہدایت کردی گئی ہے وہ جنریٹر کا استعمال کریں ، اگر کسی سکول میں جنریٹر نہیں ہے وہ کرائے پر لے لیں، بورڈ اس کے اخراجات ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی سنٹروں پر تمام عملے کے لئے موبائل فون استعمال کی پابندی ہے حتیٰ کہ چیئرمین بورڈ ہوکر بھی موبائل فون لیکر سنٹر میں نہیں جاسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ مشکوک عملے کی تلاشی لی گئی تھی ایسا باقاعدہ منظوری کے بعد کیا گیا

کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ میڑک کے امتحانات میں 62نقل کے کیسز پکڑے گئے ہیں ، جن میں سے 28 انہوں نے خود پکڑے ہیں۔ اس لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button