Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا میلہ شروع، تمام تر تیاریاں مکمل ، کھلاڑیوں کا وارم اپ سیشن

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے 12 ویں میں آج ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہونگے، جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
دونوں ٹیموں کو سخت حفاظتی حصار میں اسٹیڈیم لایا گیا، جہاں اس وقت دوں ٹیموں کی جانب سے وارم اپ سیشن جاری ہے، ملتان سلطانز لیگ پہلے میچوں میں ناکامی کے بعد اپنے ہوم گراؤنڈ سے کامیابی کا آغاز کرنے کی خواہاں ہے۔
لاہور قلندرز نے بھی اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔
ساڑھے سات بجے شام ٹاس ہوگا اور ٹھیک 8 بجے کھیل کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔