Breaking NewsEducationتازہ ترین

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ٹیوٹرز کو بریفنگ

اساتذہ کرام کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردارادا کرتے ہیں، اور ایک بہترین استادہی معاشرے کو اچھا شہری فراہم کر سکتا ہے، آج بھی معاشرے میں استاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

آج کے اس ترقی یافتہ دور میں جہاں ہم موبائل کا استعمال اپنی زندگی کے دوسرے معاملات میں کرتے ہیں وقت کی ضرورت ہے اس کو تعلیم کے لیے بھی استعمال کیا جائے ۔

یہ بات ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میاں محمد ریاض نے سمسٹر بہار 2022ء میں تعینات کئے گئے ٹیوٹرز کو بریفننگ دیتے ہوئے کی ۔

ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ملتان کیمپس میاں محمد ریاض نے مزید کہا کہ تمام ٹیوٹرز طلباء وطالبات کے الگ الگ وٹس ایپ گروپ بنائیں گے تا کہ اگر کسی بھی طالب علم کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو اپنے متعلقہ ٹیوٹرسے رابطہ کرسکے اور ٹیوٹر حضرات ریجنل کیمپس سے رابطہ کریں تاکہ طلباء کے مسائل کا فوری حل ممکن ہو سکے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک ،ایف اے،ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس کے طلباء وطالبات ٹیوٹرز کو امتحانی مشقیں بذریعہ پوسٹ یا دستی بھجوائیں گے ۔

ٹیوٹرز کو ہدایت کی گئی ہے اگر کوئی بھی طالب علم Iپ کو مشق دستی دے تو آپ اس کو وصولی کی رسید لازمی دیں ۔

سمسٹر بہار 2022 ء میں بی ایس، بی ایڈ ، ایم اے اور ایم ایس سی پروگرام کے طلباء و طالبات اپنی آن لائن ورکشاپ ایم ایس ٹیم سافٹ ویئر کے ذریعے کریں گے۔

تمام طلباء وطالبات کو ایم ایس ٹیم کے یوزر نیم اور پاس ورڈ ان کو ایس ایم ایس کردیئے گئے ہیں ، تاہم اگر کسی بھی طالب علم کو ایم ایس ٹیم کا یوزرنیم اور پاس ورڈ نہ ملے تو وہ یونیورسٹی ہذا کے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان رابط کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں