Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کابڑا اعلان، فیسیں معاف کردیں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نےجنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثر علاقوں کے امیدواروں کی فیس معاف کردی۔

تفصیل کے مطابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے حالیہ سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہونے والے علاقوں خاص طور پر ڈیرہ غازیخان ریجن کے طلباء طالبات کے لئے میٹرک اور ایف اے کی مکمل سمسٹر فیس، جبکہ اے ڈی پی آرٹس کی آدھی فیس معاف کر دی ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ریجنل کیمپس، ڈیرہ غازیخان غلام حسین کھوسہ کاکہنا ہے کہ اگر کسی طالب علم نے فیس جمع کروا دی ہے تو اس کی فیس آئندہ سمسٹر میں ایڈجسٹ کردی جائے گی۔

انہوں نے امیدواروں سے کہا ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، اور میٹرک، ایف اے اور بی اے میں داخلہ لیجیے۔

یہ رعائت صرف جاری طلباء کیلئے ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button