Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ورکشاپ آج سے شروع ہوں گی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس ملتان کے زیر اہتمام سمسٹر خزاں 2021 میں پیش کئے گئے پروگرامز ایم اے/ایم ایڈ اسپیشل ایجوکیشن کورس کوڈ 3600اور ایم اے ایجوکیشن کورس کوڈ 6554-6555 کی تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کل مورخہ 18.04.2022 دن1:00بجے دوپہر سے شروع ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار علاقائی کیمپس ملتان کے ریجنل ڈائریکٹر میاں محمد ریاض نے تعلیمی وتربیتی ورکشاپ کے لیے تعینات کئے گئے ٹیوٹرز اور سپروائزرز سے بریفننگ میٹنگ کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد ملک و قوم کو ایسے تربیت یافتہ اساتذہ فراہم کرنا ہے جوایک بہترین قوم بنا سکیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیڈول کے مطابق ایم اے/ایم ایڈ اسپیشل ایجوکیشن پروگرام کے کورس کوڈ 3600 کے طلباء وطالبات کی ورکشاپ یونیورسٹی ہذا کے علاقائی کیمپس واقعCF-7نزد تھانہ سٹاپ شا ہ رکن عالم کالونی ملتان میں جب کہ ایم اے ایجوکیشن پروگرام کے کورس کوڈ 6554-6555تحصیل ملتان سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کی تربیتی ورکشاپ یونیورسٹی ہذا کے علاقائی کیمپس شاہ رکن عالم کالونی ملتان ،تحصیل جلالپور پیروالہ ،شجاعباد سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کی گورنمنٹ ہائی سکول تلکوٹ شجاع آباد اور تحصیل جہانیہ ،کبیر والہ،میاں چنوں اور خانیوال سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کی ورکشاپ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج(بوائز) خانیوال میں منعقد ہو گی ۔

ا نہوں نے مزیدکہا کہ تمام طلباء و طالبات کو تعلیمی و تربیت میں شرکت کرنے کے لیے اطلاعی خطوط بذریعہ ڈاک ارسال کر دیے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button