Breaking NewsEducationتازہ ترین
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کا بڑا فیصلہ؛ بائیو کیمسٹری، مائیکرو بائیولوجی کے طلباء کے لئے پریشانی

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ بی ایس بائیو کیمسٹری، مائیکرو بائیولوجی اور بائیوٹیکنالوجی ڈگری ہولڈرز اب کونسل میں رجسٹریشن کے اہل نہیں ہوں گے، کونسل کا یہ فیصلہ 11ویں اجلاس میں کیا گیا۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل رجسٹریشن صرف اُن امیدواروں کو دی جائے گی جن کے پاس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کی ڈگری ہو، جب کہ 16 سالہ تعلیم رکھنے والے بی ایس بائیو کیمسٹری، مائیکرو بائیولوجی، بائیوٹیکنالوجی یا متعلقہ شعبوں کے گریجویٹس رجسٹریشن کے حقدار نہیں ہوں گے۔
کونسل نے واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن صرف ایک ہی متعلقہ ڈسپلن کی بنیاد پر دی جائے گی تاکہ شعبہ صحت میں پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھا جا سکے۔
نوٹیفکیشن کی کاپی کونسل کے صدر، اراکین اور وزارتِ صحت کے اعلیٰ حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔


















