Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملک دشمن نازک حالات کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں : امیر احمد اعوان

ملک مشکل صورتحال سے دوچار ہے، سیلاب نے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو قابلِ رحم بنا دیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار امیر احمد اعوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان فلاح پارٹی نے پریس کانفرنس میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن نازک حالات کا بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ کرپشن مافیا اپنی ڈگر سے ہٹنے کو تو تیار نہیں ہے، اور امدادی سرگرمیوں کی آڑ میں ان جرائم پیشہ عناصر کی بدعنوانیوں کی شکایات عام ہیں۔

لیکن محب وطن طبقات اور سیاسی قوتیں اگر ان کی نشاندھی کرتی ہیں تو سیلاب اور متاثرین کے پیچھے چھپ کر سیاست نہ کرنے کی نصیحتیں شروع کر دیتے ہیں ۔

انتظامیہ بھی ایسے حالات میں بے بس دکھائی دے رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرانس اور قادیانیوں کی طرف سے امدادی سرگرمیوں پر گہری تشویش ہے ۔

انتظامیہ اور وزارتِ داخلہ اس بارے فوری وضاحت دیں ۔

انہوں نے دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ اگر فرانس اور قادیانیوں کی طرف سے امداد اور امدادی سرگرمیوں کی کوئی پیش کش ہے بھی تو اس سے فوری معذرت کریں ۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان فلاح پارٹی امیر احمد اعوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا کہ فرانسیسی حکومت اور قادیانیت پاکستان اور مسلمانوں کے صف اول کے دشمن ہیں، ان سے دوستی اور کسی بھی قسم کے تعلقات مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے اقدامات کے علاوہ کچھ نہیں ۔

انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات، خوردنی تیل کی عالمی منڈیوں میں قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستان میں اضافہ ، بجلی بلوں پر عدالتی احکامات نظر انداز کرنے، اعلانیہ ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگ کی عام محکمانہ وارداتوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سرکاری بدعنوانی قرار دیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں