Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لے ، قدرت نے انہیں عزتوں سے نہیں نوازنا : امیر احمد اعوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ

قبضہ گروپ جتنے مرضی حلقے کم کر لے، جتنی مرضی حلقہ بندیاں تبدیل کر لے ، جتنے مرضی ووٹ ادھر ادھر کر لے، اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لے ، قدرت نے انہیں عزتوں سے نہیں نوازنا ۔

وقت آ چکا ہے اگر انہوں نے اپنے کپڑے خود نہ بیچے تو عوام ان کا ککھ نہیں چھوڑیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی ہونے پر پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری امیر احمد اعوان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے اپنے بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کے نمائندے عوام سے ووٹ کا حق چھیننے کیساتھ ساتھ حلقے کم کر کے عوام سے اسمبلی میں اپنی نمائندگی کا حق بھی چھین رہے ہیں ۔

پاکستان فلاح پارٹی غیر آئینی اقدام کو مسترد کرتی ہے اور اسمبلی نشستیں کم کرنے کی بجائے اراکین اسمبلی کی مراعات ختم اور تنخواہیں کم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ۔

پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں اضافہ لیکن ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر کے کرپشن کا راستہ کھولا جا رہا ہے ۔

خدشہ ہے مہنگائی جرائم کو بنیاد فراہم کرے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button