Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

62 واں امیر شریعت سیمینار سوموار کو منعقد ہوگا، اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

سیمینار میں سید عطا ء اللہ شاہ بخاری کے سیاسی، دینی، اور تحریک ختم نبوت میں کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق:۔
"تحریک ختم نبوت اور تحریک آزادی میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری کا کردار” کے موضوع پر مجلس احرار اسلام کے قاسم بیلہ ملتان یونٹ کے زیر اہتمام 62 واں امیر شریعت سیمینار 21 اگست بروز سوموار بعد از نماز عشاء فیلنگ میرج ہال قاسم بیلہ میں منعقد ہوگا۔

جس میں مرکزی ناظم تبلیغ مجلس احرار پاکستان نبیرہ امیر شریعت حافظ سید عطاء المنان شاہ بخاری، بخاری مدیر ماہنامہ الحرار ملتان نبیرہ امیر شریعت مولانا محمد معاویہ ابن ابوذر شاہ ، امیر مجلس احرار اسلام ملتان مولانا محمد اکمل سمیت دیگر مقررین شرکت کریںگے۔

سیمینار میں مقررین سید عطا ء اللہ شاہ بخاری کے سیاسی، دینی، اور تحریک ختم نبوت میں کردار پر روشنی ڈالیں گے، اور نوجوان نسل کو ماضی کی شاندار شخصیت کے مختلف پہلووں سے آگاہ کریں گے۔

سیمینار کے منتظمین میں محمد سعید انصاری، محمد عباس،زاہد خان لودھی، محمد انور انصاری المعروف میاں جی، محمد آصف، خلیق الرحمن و دیگر شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button