پاکستانی ٹیم میں 804 کی گونج؛ سیاسی حقیقت، توہم پرستی یا محض اتفاق؟؟؟

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جاری یے، دوسرے دن بھی پاکستانی بلے باز چھائے رہے، اور آخری سیشن میں بولنگ سائڈ نے بھی اپنے قدم جمانے کی کوشش کی ۔
اسی کوشش میں ایک ناقابل یقین کیچ پکڑنے والے عامر جمال سوشل میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں ، لیکن ایک جانب شاید ہی کسی کی نظر گئی ہو، وہ دوران میچ میڈیا پرسن کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کی ہیٹ کی اندرونی جانب 804 کے اعداد لکھے تھے۔
اب یہ کوئی سیاسی اشارہ تھا یا کوئی علم الاعداد کا کوئی رمز ، یہ تو وہ خود بہتر بتا سکتے ہیں، لیکن ہم آپ کو عامر جمال کے متعلق آگاہ کرتے چلیں کہ 5 جولائی 1996 کو پیدا ہونے والے رائٹ آرم فاسٹ بالر کا تعلق میانوالی سے ہے، اور انڈر 19، پشاور زلمی ، کمیلا وکٹورین ، بی لو کینڈی کے علاوہ پاکستان مینز ٹیم میں بھی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
موجودہ ٹیسٹ میچ ان کے ٹیسٹ کیریئر کا تیسرا میچ ہے، اور موجود جاری ٹیسٹ میچ میں 10 گیندوں پر 8 رنز بنا کر برائڈن کرس کی بال پر ایل بیو ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹیم مینیجر اور میڈیا مینیجر کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئیے کہ ابھرتا ہوئے ٹیلنٹ کسی قسم کے تنازعے کا شکار نہ ہو، اور موجود ملکی حالات میں اس طرح کے اشارے ، کنائے پر گہری نظر رکھنی چاہئے، خصوصاً جبکہ غیر ملکی اور انگلش میڈیا نمائندگان کا بڑی تعداد اس ایونٹ کور کرنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہے ۔