Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

عامرجمال کی بڑی خواہش

عامر جمال انگلینڈ کے خلاف بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنے کےلئے تیار، جیت کاسفر دوبارہ جیت سے شروع کرنا چاہتا ہوں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلر عامر جمال نے کہا ہم پوری کوشش کریں گے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز جیتیں، میں انجری سے فل ریکور ہوچکا ہوں، کوشش ہے جیسی فارم آسٹریلیا میں میری تھی وہیں سے شروع کروں، فاسٹ باؤلنگ میں اگر اگریشن نہیں ہے تو پھر آپ فاسٹ باؤلر نہیں ہیں۔ میری کوشش ہوتی ہے ان فیلڈ میں اگریشن میں رہوں۔

عامر جمال نے کہا انجری کیوجہ سےبنگلہ دیش سیریز میں نے مس کی، میری کوشش ہے کہ اپنی ٹیم کی جیت میں کردار ادا کروں، تیاری تو پہلے بھی تھی مگر اب ایک بار پھر ٹیم متحد ہے۔

امید ہے انگلینڈ کے خلاف ردھم میں آجائیں گے پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا تاکہ ٹیم کا مورال مزید بلند ہو۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button