Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان انتظامیہ کی لائن اپ مکمل، ڈپٹی کمشنر نے بھی چارج سنبھال لیا، شہر کادورہ

حکومت پنجاب کی جانب سے نئے تعینات ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز ملتان پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بغیر پروٹوکول ملتان پہنچتے ہی علی الصبح ملتان شہر میں صفائی ستھرائی اور تجاوزات سمیت ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ بھی کیا۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں ضلعی افسران سے تعارفی میٹنگ بھی کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی سمیت اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع میں ترقیاتی منصوبوں اور محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہا اولیاءکرام کی دھرتی پر تعیناتی انکے کیلئے اعزاز ہے۔وزیراعلی پنجاب نے شہر کی ترقی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا ٹاسک دیا ہے جس کی تکمیل کیلئے دعووں کے برعکس عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور گڈ گورننس پر خصوصی فوکس ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت اس خطے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام منصوبوں کی ذاتی طور پر نگرانی کرونگا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے واضح کیا کہ تمام محکمے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں۔سرخ فیتے اور کرپشن کلچر کے عادی افسران و اہلکاروں کیلئے ضلع میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فیلڈ وزٹس کے ذریعے عوام سے براہ راست فیڈ بیک لیا جائے گا اور تمام شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button