Breaking NewsEducationتازہ ترین

کامرس ڈیپارٹمنٹ کی سالانہ تقریب ، ڈاکٹر امجد ثاقب کی خصوصی شرکت

ڈیپارٹمنٹ آف کامرس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے سالانہ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

سالانہ تقریب کے مہمان خصوصی اخوت فائونڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب تھے۔ جبکہ اس پرواگرام کی صدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے کی۔

مہمان خصوصی اخوت فائونڈیشن کے بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب نے سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زندگی اپنے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے لیے گزارنی چاہیے، اوراس کے لیے لیڈر شپ کی ضرورت ہے اور لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی قوم کے بارے میں خواب دیکھتا ہے اور پھر اس خواب کی تعبیر حاصل کرنے میں زندگی گزار دیتا ہے۔

اس طرح لیڈر کو ایک باکمال انسان ہونا چاہیے۔ اور اس کا فعل اس کے قول کی تائید کرتا ہو۔

لیڈر کو صداقت ، شجاعت اور انصاف جیسی صلاحیتوں اور خوبیوں سے متصف ہونا چاہیے۔

انہو ںنے اسی سیاق و سباق میں مزید کہا کہ ہمیں دوسروں کے دکھ کو اپنے اندر محسوس کرنا چاہیے اور ہمدرد ہونا چاہیے ۔

پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان نے طلباء طالبات کو آنے والے وقت کے درپیش چیلنجز اور ان سے خبردار ہونے کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کے استعمال پر زور دیا۔

چیئرمین شعبہ کامرس پروفیسر ڈاکٹر حنیف اختر نے مہمان خصوصی ، پرووائس چانسلر ، انڈسٹری ، بنک اور ملتان چیمبر آف کامرس سے آئے ہوئے اعلی عہدیداران کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہو ںنے فوکل پرسن ڈاکٹر آصف یسین کی کاوشوں کو سراہتے مزید کہاکہ طلباء طالبات کو زندگی میں کامیاب ہونے اور ترقی کرنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اندر جدت پیدا کریں اور زندگی کی دوڑ میں کامیاب ہونے کے لیے اپنی بہترین کردار سازی کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں