Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن کی سالانہ تقریب

انسٹی ٹیوٹ آف فوڈسائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سالانہ تقریب کا انعقاد کی گیا ، جس میں ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر نے بطور میزبان ، مختلف جامعات کے وائس چانسلر ز ، سماجی اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ طلباء کو اپنے قیمتی وقت سے اس فنکشن میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی ،سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف گیمبیاء ڈاکٹر فقیر محمد انجم ، صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم سی ای او ، وائس چانسلر محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر آصف علی خان ،وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر الطاف احمد رانا، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ڈاکٹر اظہر محبوب، اور پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز وائس چانسلر وومن یونیورسٹی بہاول پور ، وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر نوید احمد چوہدری اور ڈاکٹر سعید اختر کا شکریہ ادا کیا۔

غیرنصابی سرگرمیوں ، شخصیات کے نکھار میں روشنی ڈالی۔

تقریب میں فوڈ سائنس میں خدمات کے اعتراف ڈاکٹر فقیر انجم ، ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان ، طاہر ظہور ،ڈاکٹر سخاوت علی کو تعریفی شیلڈ پیش کی گئی۔

تقریب میں آئی ایف ایس این حلال فوڈ مارکیٹ بڑھانے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

تقریب میں ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر توصیف سلطان ، ڈاکٹر نگاہ میر ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹرعامر اسماعیل ، ڈاکٹر ثمین جاوید ، ڈاکٹر عدنان امجد ، ڈاکٹر میمونہ امیر ، ڈاکٹر راجیل سلیمان ، اور ڈاکٹر در شہوار نے بھی شرکت کی۔

فیکلٹی ممبران کے علاوہ ندیم ہاشمی ، شیخ اسامہ اصغر ، سدرہ فیروز ، ڈاکٹر ناصر اور مسٹر عبدالرشید، اور ڈاکٹرعمر فاروق نے بھی شرکت کی۔

تقریب کی خاص بات ڈاکٹر محمد ارشد ، ڈاکٹر محمد افضل ، ڈاکٹر زمان قریشی سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب ، ملک عطاء الحق ، ایڈیشنل سیکرٹری سائوتھ پنجاب ، شیخ محمد افضل ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی بی ساؤتھ پنجاب ، چیئرمین ریونیو آغا اطہر شہزادی ، ڈی سی خانیوال ، ثاقب عطیل سیکرٹری ایگری کلچر سائوتھ پنجاب ، ڈین ، فیکلٹی ممبران اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔

اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر کی کاوشوں کو سراہا، اور یونیورسٹی میں ان کے کردار اور ان کی کاوشوں سے ہونے والی ترقی پر شکریہ بھی اداکیا۔

انہو ںنے خاص طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ ڈاکٹر سعید اختر جیسے افراد کا وائس چانسلر کے طور پر تعیناتی کسی بھی یونیورسٹی میں چارچاند لگاسکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button