Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان: بینکنگ اینڈ فنانس کی سالانہ تقریب

وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر منصو راکبر کنڈی نے کہاہے کہ ہونہار نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، اور نوجوان ہی امید کی کرن ہیں ۔

انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیراہتمام سالانہ عشائیہ اور گریجوایٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مزید کہا کہ شعبہ بینکنگ اینڈ فنانس کے طلباء و طالبات ہمارا اثاثہ ہیں، اور یہ بات باعث مسرت ہے کہ اس شعبہ کے طلبہ بینکنگ اینڈ فنانس کے شعبہ جات میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ شعبہ کی ترویج و تری اور قابل اساتذہ کی تعیناتی کے لیے میرا تعاون جاری رہے گا۔

چیئرمین نیپرا پاکستان توصیف حیدر نے کہاکہ زندگی میں کامیابی کے لیے محنت کے بعد ماں باپ اور اساتذہ کرام کی دعائیں بہت ضروری ہیں، انہوں نے کہاکہ آج ہونہار طلباء کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔

صنعت کار ذوالفقار انجم نے کہاکہ کامرس کے طلباء کے لیے انڈسٹری کے دروازے کھلے ہیں اور انہیں خطہ کی سب سے بڑی یونیورسٹی کے طلباء کی انٹرن شپ اور ملازمت کے لیے ہرممکن مددد کرنے کو تیار ہیں ۔

ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آ ف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے کہاکہ خالی گرائونڈ میں شروع ہونے والا شعبہ آج یونیورسٹی کا اہم ڈیپارٹمنٹ بن چکاہے، اور اساتذہ کرام کی محنت اور لگن سے آج پورے پاکستان میں ہماری شناخت و پہچان ہے۔

انہوں نے وائس چانسلر کو شعبہ کی کارکردگی اور طلباء کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہی فرہم کی، اور بلاشبہ کہا کہ شعبہ میں قابل اساتذہ کرام کی تعیناتی کی جائے۔

تقریب کے اختتام پر گریجوایٹ طلباء طالبات کے مابین وائس چانسلر چیئرمین نیپرا نے شیلڈز تقسیم کیں، جبکہ تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ کرام افسران اور بینکنگ سیکٹر سے متعلقہ افسران کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button