Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

دی ملتان ایلما ہائی سکول میں بڑی تقریب

دی ملتان ایلما ہائی سکول میں گزشتہ دنوں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ، جس میں سکول کے طلباء نے مختلف اسلامی نظموں ، ملی نغموں ، نظریہ پاکستان ، اقبال کا شاہین اور تعلیم کی اہمیت پر اپنی پرفارمنس پیش کیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی احمد مجتبیٰ گیلانی اور سیکرٹری ملتان بورڈ خرم شہزاد قریشی تھے۔ احمد مجتبی گیلانی نے کہا کہ دی ملتان ایلما بچوں کی تعلیم و تریبت کے ذریعے انہیں پاکستان کا روشن مستقبل بنا رہا ہے ، ادارے کے چئیر مین محمد شریف چنگوانی نے کہا کہ یہ طلباء قومی زندگی کا سرمایہ ہیں اور اس نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے آگاہ رکھتے ہوئے انہیں وطن سے محبت اور دین و دنیا میں کامیاب ہونے کا درس دیتے ہیں، اسلامی طرز زندگی اپناتے ہوئے یہ روشن خیال چہرے ہی ہمارا مستقبل ہیں ۔

اس موقع پر وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ڈاکٹر رمضان، ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عطاء الحق، کنٹرولر ملتان بورڈ ڈاکٹر حافظ فدا حسین، ڈائریکٹر ایم ڈی اے محمد عمران،ایم پی اے رانا اقبال سراج ، میڈیم سحرش منیر ، پروفیسر میاں محمد نواز ، رانا وسیم حسن، عبداللہ چنگوانی، بھی موجود تھے۔
جنہوں نے کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

ادارہ کے پرنسپل ثقلین چوہدری نے کہا کہ بچوںکو وقت کی ضرورت کے مطابق دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم مہیا کرتے ہوئے سٹم (STEM) طریقہ کار کے جدید تقاضوں کے عین مطابق تعلیمی و تربیتی سہولتیں مہیا کی جاتی ہیں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے جامع پروگرام کے تحت ان بچوں کو آنے والے وقت کے چیلنجز کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button