Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا: کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ میں مقابلہ حسن قرات

شعبہ کیمیا ، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں ماہ رمضان کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مقابلہ حسن قرات کا انعقاد کیاگیا۔

تقریب میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے طلباء طالبات نے حصہ لیا۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات اور اعزازی شیلڈ تقسیم کی گئیں۔

اس روح پرور تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ، ڈین آف سائنسز ڈاکٹر جاوید احمد ، ڈائرکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز ڈاکٹر محمد یعقوب ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹرنجم الحق ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر عدیل حسین چغتائی ، ڈاکٹر اسماء ناز اور دیگر فیکلٹی ممبران سمیت طلباء طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طالب علموںکی مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے ان کی صلاحیتوں اور شخصیت کو مزید نکھار نے اورغیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد ، ڈاکٹر محمد یعقوب اور ڈاکٹر نجم الحق نے اپنے خطاب میں طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

مقابلہ حسن قرات میں تمام قاری طلباء نے خوب صورت انداز میں تلاوت کلام کے ذریعے سامعین کے دلوں کو منور کیا۔

مقابلہ حسن قرات میں ڈی وی ایم شعبہ سے حافظ محمد اظہر نے اول ، شعبہ سیاسیات سے حافظ تعریف اللہ نے دوم اور ڈی وی ایم شعبہ سے حافظ عثمان نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کی انتظامی ذمہ داریوں کو شعبہ کیمیا کے ڈاکٹر عدیل حسین چغتائی اور ڈاکٹر اسماء ناز نے بخوبی سرانجام دیا۔

کمپیئرنگ کے فرائض علی عباس حیدری اور دیگر طلباء نے سر انجام دیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button