Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں سالانہ کھیلوں کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم

جنوبی پنجاب کے سکولوں میں سالانہ گیمز رواں ماہ شروع ہوںگی۔

اس سلسلے میں ڈی پی آئی سکینڈری زاہدہ بتول کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں پہلی کلاس سے کھیلوں کے مقابلے شروع ہوں گے، جس کےلئے تمام ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں میں انتظامات کئے جائیں گے ۔

ہیڈ ماسٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سکول میں نمایاں جگہ پر کھیلوں کے انعقاد بارے پینا فلیکس آویزاں کئے جائیں گے، جن پر کھیلوں کے نام (ان ڈور اور آوٹ ڈور)ںتحریر ہوں گے تاکہ بچے ان میں شرکت کرسکیں۔

کھیلوں کے مقابلوں کے لئے تمام سامان بشمول کٹس کی فراہمی یقینی بنانی ہوگی، تمام سکولوں کلاسز کے درمیان میچوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے ، ہرکھیل کی دو ٹیمیں بنائی جائیں گی تاکہ پریکٹس شروع کی جاسکے ،اور انٹرسکول مقابلوں کےلئے کھلاڑی سامنے آسکیں۔

تمام سی ای او اور ڈی ای اوز اس بارے میں مکمل رپورٹ حاصل کریں گے ، اور کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنائیں گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button