Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز

اپلائیڈ زوالوجی سوسائٹی پاکستان نے چوتھی بین الاقوامی کانفرنس جامعہ قائداعظم اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔
اس کانفرنس میں ڈاکٹر عزیز الرحمن (اسسٹنٹ پروفیسر) فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کو پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال غازی گولڈمیڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تمغہ ان کی تعلیمی اور ریسرچ کی خدمات کو سراہتے ہوئے پیش کیا گیا۔
زوالوجی سوسائٹی میں نوجوان سائنسدان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے بہترین سائنسدان کاانتخاب ریسرچ کمیٹی کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ 2021کی چوتھی بین الاقوامی کانفرنس میں یہ تمغہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے نو جوان اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر عزیز الرحمن کو دیا گیا۔ ان کی خدمات شعبہ مائکرو بیالوجی میں ہیں۔
اس تقریب کے موقع پر فیڈرل منسٹر سید فخر امام، وائس چانسلر COMSATیونیورسٹی وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی، وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی بھی موجود تھے۔ گولڈ میڈل آف مائکرو بیالوجی شعبہ ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسزاور ایم این ایس یونیورسٹی ملتان کے لئیے باعث فخر ہے۔
اس ایوارڈ کے حصول پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) اور چئیرمین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف رضاو سٹاف سمیت دیگر چئیرمینز فیکلٹی نے مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوششوں کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button