Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان کے سکولوں پر کورونا کے وار تیز ، ایک اور سکول بند کردیا گیا

کورونا کے جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں پر حملے تیز ہوگئے ملتان کا ایک اور سکول بند کردیاگیا ۔

جبکہ پرائیویٹ اداروں میں ٹیسٹ شروع نہ ہوسکے ، محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کورونا کی شرح بہت زیادہ ہے۔

ان کے کیسز زیادہ آرہے ہیں مگر ٹیسٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے مانیٹر نہیں ہورہے ، ٹیسٹ کرنے والی ٹیمیں صرف چند سرکاری سکول کے ٹیسٹ کررہی ہیں جبکہ پرائیویٹ اداروں کی صورتحال ابتر ہے۔

دریں اثنا ملتان کا ایک اور سکول رفاع عام سکول مزید کیسز سامنے آنے پر بند کردیا ،محکمہ تعلیم کےمطابق گزشتہ ہفتے سکول میں چار کیس سامنے آئے تھے۔

گزشتہ روز دو اساتذہ محمد ساجد، عمران رضا ایک ملازم محمد اقبال کے علاوہ دو طالب علم بھی شکار ہوگئے ، جس کے بعد سکول کو 10روز کے لئے بند کردیا گیا ۔
علاوہ ازیں نیوملتان گرلز سکول سے دو طالبات میں کیسز پازیٹو آگئے ،جس کے بعد دو کلاسز کو ایک ہفتے کےلئے بند کردیاگیا، جبکہ مزید طالبات کے ٹیسٹ لے لیئے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ صحت جنوبی پنجاب نے تمام تعلیمی اداروں سکول کالجز اور یونیورسٹیز میں کورونا ٹیسٹ لینے کا اعلان کردیا ، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ لئے جائیں، اور ان کی رپورٹ اور اس موزی بیماری کاشکار ہونےو الے افراد کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے۔

یہ رپورٹ صبح 11 بجے سے قبل تمام افسروں کا ارسال کی جائے گی جبکہ اداروں کو بند کرنے کےلئے متعلقہ سی ای او کو بھی رپورٹ ارسال کی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button