Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان : ائیر یونیورسٹی میں انسداد کرپشن ڈے کے حوالے سے تقریب
ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5 فیض سٹوڈنٹ کلب کے زیر اہتمام انسداد کرپشن ڈے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر غلام علی نے کہا کہ کرپشن کا ناسور ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے ، جس کا سدباب ناگزیر ہے ، انسداد کرپشن بارے طلبہ کو آ گاہی فراہم کرنا اساتذہ اور تعلیمی اداروں کی زمہ داری ہے۔
طلبہ ملک کا مستقبل ہیں آ گے جاکر انہی نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے ،ائر یونیورسٹی تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی رہی ہے تاکہ طلبہ معاشرے کی بہتری کیلیے کردار ادا کرسکیں ۔
آخر میں انسداد کرپشن بارے اردو ،انگریزی تقریری ،مضمون نویسی اور پینٹنگ کے مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔