Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف اورک کے زیر اہتمام انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن شبیر حسین چیمہ نے کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ نوجوانان فرزندان ملت اس وقت ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔

انسداد رشوت ستانی کی مہم میں ہمارے نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے طلباوطالبات معاشرہ کی تعمیر نو کے لیے سوشل ایکشن پروجیکٹ کے ذریعے اور اس کے ساتھ مل کر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
ہمارے طلباء و طالبات ریجنل اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوا چکے ہیں۔

تقریب سے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شبیر حسین چیمہ نے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن انسداد رشوت ستانی کی مہم میں نوجوانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی کاوشوں کو سراہا اور واضح کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان تعلیم و تدریس سے جڑے اداروں کے ساتھ مل کر انسداد رشوت ستانی کو جڑ سے اکھاڑنے کا تہیّہ کیے ہوئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا تنویر نے کہا کہ اسلام میں بہترین نمونہ موجود ہے جس میں حلال اور حرام کا پتہ چلتا ہے۔

ہمیں تمام تر اصول بتا دیے گئے ہیں کہ ہمیں ان کے اندر رہتے ہوئے اپنی زندگی بسر کرنی ہے اور نوجوانوں کی تربیت کرنی ہے تاکہ وہ ایک بہتر معاشرے کی تعمیر کر سکیں۔

پروفیسر ڈاکٹر جنید علی نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ اورک آفس نوجوانوں کے ساتھ مل کر بذریعہ سوشل ایکشن پروجیکٹ ان کی اخلاقی تربیت کر رہا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ رشوت ستانی کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن شبیر حسین چیمہ زرعی یونیورسٹی ملتان میں آئے، جن کی شب و روز محنتوں سے آج رشوت ستانی کے موضوع پر سیمینار اور واک کا اہتمام ہوا۔

تقریب میں نقابت کے فرائض ڈاکٹر رانا نعیم نے سر انجام دیے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عثمان جمشید سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں