Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

اینٹی کرپشن نے زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر کے خلاف انکوائری شروع کردی، خزانہ دار اور سٹور کیپر طلب

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد کے خلاف کرپشن کے الزامات پر انکوائری طویل عرصے سے انٹی کرپشن میں زیر تفتیش ہے، جس پر اب باقاعدہ انکوائری شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : موبائل فون کے جعلی بل جمع کرانے والے پرووائس چانسلر کو بچانے کی کوشش، مزید 7 اساتذہ بھی پکڑے گئے

ڈاکٹر سہیل ارشد پر شیخ شیراز نامی شہری نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے بطور وارڈن فونز کے جعلی بل بنواکر وصولیاں کیں اور دیگر کرپشن میں ملوث رہے، یونیورسٹی کی انکوائری میں یہ الزام ثابت بھی ہوا اور ڈاکٹر سہیل ارشد نے فون کے جعلی بل کی واپسی ادائیگی کی کوشش بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں کرپشن کا راج، پرووائس چانسلر کے موبائل فون کے جعلی بل پکڑے گئے

اینٹی کرپشن نے انکوائری کےلئے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران عارف کو انکوائری افسر تعینات کردیا، انہوں نے 29 مئی کو یونیورسٹی کے خزانہ دار صفدر خان لنگاہ اور سٹور کیپر یاسین عثمان کو بیان کےلئے طلب کرلیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button