Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹی کرپشن نے شیخ شیراز امجد کیس؛ زکریا یونیورسٹی کے آفیسرز 30 جون کو طلب

محلہ خواجہ کالونی ملتان کے رہائشی شیخ شیر از امجد ولد شیخ امجد پرویز نے انٹی کرپشن میں درخواست دائر کی تھی کہ زکریا یونیورسٹی کے
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد نے بطور وارڈن فونز کے جعلی بل بنواکر وصولیاں کیں اور دیگر کرپشن میں ملوث رہے، یونیورسٹی کی انکوائری میں یہ الزام ثابت بھی ہوا اور ڈاکٹر سہیل ارشد نے فون کے جعلی بل کی واپسی ادائیگی کی کوشش بھی کی جس پر انکوائری جاری ہے۔

اسی سلسلے میں اینٹی کرپشن نے یونیورسٹی کے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 30 جون کی صبح 10 بجے ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ واقع محلہ امیر آباد بالمقابل امیر آباد پارک رجوانہ روڈ چونگی نمبر 7 پیش ہو کر اپنا موقف بیان کریں۔

عدم حاضری صورت میں یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button