ویمن یونیورسٹی ملتان: انسداد بدعنوانی سے آگاہی بارے دو روزہ مقابلے اختتام پذیر

ترجمان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی انسداد بدعنوانی ڈے 2024 کے سلسلے میں بین الاضلاع سالانہ آگاہی مقابلے شروع ہوگئے۔
قومی احتساب بیورو ملتان کی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کی زیرنگرانی ڈبلیو یو ایم کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی یونیورسٹی کے طلباء کے درمیان انٹر ڈپارٹمنٹل سالانہ مقابلے، جن میں مباحثہ /تقریر، مضمون نویسی، ڈرامہ/ٹیبلو اور شاعری) شامل تھے کچہری کیمپس میں منعقد ہوئے، جن کی نگرانی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ڈاکٹر عدیلہ سعید نے کی۔
تقریب میں طلحہٰ معین خان، شیر باز بزدار اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ملتان نے بھی شرکت کی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ بدعنوانی دنیا بھر میں سلامتی اور استحکام کے لیے خطرے کا باعث بنتی ہے، معاشی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرتی ہے، جمہوریت اور انسانی حقوق کو کمزور کرتی ہے، سرکاری اداروں پر اعتماد کو ختم کرتی ہے، بین الاقوامی جرائم میں سہولت دیتی ہے اور سرکاری و نجی وسائل کو بہا لے جاتی ہے۔
نیب اس سلسلے میں پرعزم شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے ہی ان مسائل کا مقابلہ کررہا ہے، ہم اس جدوجہد میں اس کے ساتھ ہیں ماضی کی طرح رواں برس بھی بدعنوانی سے آگاہی دینے کےلئے پروگرام منعقد کروائے ہیںں، امید ہے طالبات کرپشن کی روک تھام کےلئے معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید نے خطاب کرتے ہوئے انسداد بدعنوانی کی مہم اور پاکستانی معاشرے کے ہر سطح پر بدعنوانی کی وجہ سے ہونے والی برائیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان دنیا کا 34واں کرپٹ ترین ملک ہے اور نوجوانوں کی توانائیاں بدعنوانی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
اس موقع پر انگریزی اور اردو تقریری مقابلہ جات، مضمون نویسی، "ترقی کے لیے سالمیت‘‘اور کرپشن سے نفرت اور ترقی سے پیار‘‘ کا موضوع دیاگیا تھا۔
تقریری مقابلے کے ججز کے پینلسٹ میں ڈاکٹر عاصمہ اکبر، ڈاکٹر شاہدہ رسول، ڈاکٹر صبیحہ، ڈاکٹر۔ منزہ جاوید اور ڈاکٹر جویریہ، شعری مقابلے کے ججز ڈاکٹر منزہ ربانی،ڈاکٹر۔ جویریہ، ڈاکٹر رقیہ، ڈاکٹر۔ شاہدہ رسول اور ڈاکٹر شیریں گل تھیں۔
بعد ازاں جیتنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔