Breaking NewsNationalتازہ ترین
انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا حکم

ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے، اور کہا ہے کہ محکمہ صحت سمیت ضلعی محکمے گھر گھر بھرپور ڈینگی سرویلنس شروع کریں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر علی مہدی بھی شریک تھے۔
ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ ڈینگی لاروا ملنے پر بلڈنگ مالک کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں ،جبکہ ضلع میں ڈینگی کا کوئی مریض تشویشناک نہیں اور حالات معمول پر ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈینگی سرویلنس میں ناقص کارکردگی پر محکمے کارروائی کیلئے تیار رہیں۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید علی مہدی نے بریفنگ دی۔