Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

انسداد ڈینگی کارروائیاں: کمرشل مقامات کو چیک کرنے کافیصلہ

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موسم برسات کے پیش نظر رہائشی، کمرشل مقامات کو چیک کیا جائے۔

کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں 3951 نوٹس، 22 ایف آئی آر درج، 10 مقامات سربمہر کئے گئے۔

ابتک ڈویژن میں 45 لاکھ انڈور، 14 لاکھ آوٹ ڈور مقامات کی سرویلنس کی گئی۔

محکمہ صحت کی ٹیمیں چپے چپے کی سرویلنس کررہی ہیں۔

ڈویژن مین ڈینگی بارے 3 ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں میٹروپولیٹن کارپوریشن نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد پلازوں کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف مقدمات درج کروادیے۔

کار سرکار مداخلت پر بھی ایف آئ آر درج کروائ گئی۔

غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button