Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ، روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس طلب کرلی گئیں

پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے نے الرٹ جاری کردیا کہ موسم میں تبدیلی کے بعد ڈینگی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس لئے انسداد ڈینگی مہم پورے جوش وخروش سے شروع کی جائے۔
تمام محکمے اس وقت کو نگرانی اور احتیاطی تدابیر کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کریں، ڈینگی کی مختلف اشکال ہیں جس میں ڈینگی ہیمرجک فیور (DHF) اور ڈینگی شاک سنڈروم (DSS)، نوجوانوں کے لیے خطرہ ہیں، اس لئے ڈینگی کے انسداد کے لئے فوری کارروائی کی جائے، فوکل پرسن تعینات کیے جائیں۔
سکولوں میں انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کو شروع کیا جائے آگاہی مہم چلائی جائے، بچوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں کی جائیں اور ان کی رپورٹ بروقت ارسال کی جائے ۔