Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں انسداد ڈینگی ڈے

انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر ڈینگی سے بچاؤ اور انسداد ڈینگی کی احتیاطی تدابیر بارے عوامی شعور و آگہی بیدار کرنے کے لیے آگاہی واک اور سمینار کا اہتمام کیا گیا۔

آگاہی واک اور سمینار کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جنوبی پنجاب عطاء الحق نے کی، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق نے کہا کہ انسداد ڈینگی واک کا مقصد عوام الناس کو ٓگاہ کرنا ہے کہ ڈینگی خطرناک ضرور ہے مگر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس سے بچا جا سکتا ہے۔

اس لیے آپ سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور ڈینگی سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق اس دن کو منانے کے لیے جنوبی پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے اور سکولوں میں کلاس رومز، واش رومز، چھتوں اور دیگر جگہوں پر صفائی ستھرائی، نکاسی آب کی درستی اور گملوں وغیرہ میں پانی کی موجودگی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق نے مزید کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کی دوران تعلیمی اداروں میں صفائی اور انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے۔

آگاہی واک اور سمینار میں ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن انصر سیال اور ڈپٹی سیکرٹریز خواجہ مظہر الحق، شاہد ملک،محمد فیصل شہزادسمیت محکمہ تعلیم کے افسران اور اہل کاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں