Breaking NewsEducationتازہ ترین
آج انسداد ڈینگی کا دن منایا جائے گا
پنجاب بھر کے سکولوں میں 15 جون کو ڈینگی سے تدارک کا دن منایا جائے گا، گرمی کی تعطیلات کے باوجود اساتذہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیں گے ۔
بتایا گیا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی، ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے سکولوں میں آگاہی واک کا اہتمام کیا جائے گا۔
گھاس کی کٹائی ،عمارتوں اور چھتوں کی صفائی کیجائے گی۔ سکول سربراہان اہل علاقہ کو ڈینگی کے تدارک سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔
سکول کے مرکزی گیٹ اور دیواروں پر ڈینگی آگاہی پمفلٹس اور بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔
سکول سربراہان ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے محکمہ کو تصاویر بھی بھجوائیں گے۔