پیف آفس میں انسداد ڈینگی واک

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تمام دفاتر میں ڈینگی کے عالمی دن کے حوالے سے صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا۔
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منظر جاوید علی کی زیر قیادت انسداد ڈینگی واک بھی ہوئی۔
انسداد ڈینگی واک میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) قراۃ العین میمن، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) راجہ محمد اشرف، ڈائریکٹر (ایم اینڈ ای) زبیدہ مسلم علی، ڈائریکٹر (ایف اے ایس) ثمینہ نواز، ڈائریکٹر (کائی) شفیق احمد اور دیگر افسران نے حصہ لیا۔
واک کے دوران پیف کے افسران نے اپنے ہاتھوں میں انسداد ڈینگی آگاہی سے متعلقہ بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
واک کا مقصد عوام میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے سلسلہ میں آگاہی پھیلانا تھا۔
اس موقع پر ایم ڈی پیف نے کہا کہ پیف کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک تمام پیف پارٹنرز اپنے سکولوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر اینٹی ڈینگی سرگرمیاں سر انجام دیں۔
ایم ڈی پیف نے ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پیف کے تمام دفاتر کا سروے کریں، انسداد ڈینگی سپرے کروائیںش اور پیف ہیڈ آفس میں ایسی جگہوں کو فوری مرمت کروائیں جہاں پانی کھڑا ہونے کے امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو ، اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔