Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں بچوں کو ہراسگی سے بچانے کےلئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ بارے آگاہی کے حوالے سے مراسلہ بھیج دیا۔

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ سے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے، بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے بارے میں آگاہی کو شامل کیا جائے، درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر رپورٹ کر سکتے ہیں، والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر اور باہر نامناسب رویے کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جنسی استحصال کا شکار بچے زندگی بھر ٹراما میں رہ سکتے ہیں، بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

علاوہ ازیں بچوں کو سکھایا جائے کہ جنسی استحصال کی کوشش کرنے والوں سے ڈرنا نہیں بلکہ ان کو بے نقاب کرنا ہے، بچوں کے نصاب میں گڈ ٹچ بیڈ ٹچ ماڈیول شامل کرنے کے لیے ماہرین سے مدد لی جائے۔

محکہ سکولز معاملے کی حساسیت کے پیش نظر نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے فوری حکمت عملی مرتب کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button