Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

گرلز سکولوں میں طالبات کو محفوظ رکھنے کےلئے انسداد ہراسگی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طالبات کیلئے محفوظ اور باعزت تعلیمی ماحول یقینی بنانے کے لیے تمام سرکاری اداروں میں ہراسگی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے گرلز سکولوں میں طالبات کو محفوظ رکھنے کےلئے انسداد ہراسگی کمیٹیاں بنانے کافیصلہ کیا ہے۔

جاری مراسلے کے مطابق سکول میں کم از کم 3 اساتذہ پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے گی،کمیٹی میں خواتین کی مناسب نمائندگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ کمیٹیاں جنسی ہراسگی کی شکایات کو خفیہ اور مؤثر انداز میں نمٹائیں گی،شکایات کا ریکارڈ ضلعی تعلیمی اتھارٹی کو ارسال کیا جائے گا۔

تمام اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر کمیٹیوں کی رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کرائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button