Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

غربت کے خاتمے کا دن منایا گیا

دنیا بھر میں 17 اکتوبر عالمی سطح پر غربت کے خاتمے کا دن منایا جاتا ہے ۔

ہر سال کی طرح امسال بھی اقوام متحدہ کی طرف سے موقع کی مناسبت سے موضوع جاری کیا گیا ۔

جس کا مفہوم تھا کہ سب کی عزت نفس مد نظر ، Dignity For All In Practice اس عالمی دن اور اس کے مقصد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےسلسلے میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفس ملتان کی طرف سے سٹی میڈیکل سینٹر لودھی کالونی میں ایک آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

نشست کے مہمان خصوصی سٹی میڈیکل سنٹر کے انچارج ڈاکٹر ناصر علی صدیقی تھے ، جبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر ملتان آفتاب احمد نے صدارتی زمہ داری پوری کی۔

پاپولیشن ویلفئیر آفیسرز محمد حسن اور حماد دلاور کے علاوہ پاپولیشن ویلفئیر سٹاف ،محکمہ صحت سے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور پولیو ورکرز نے شرکت کی –

مقررین نے شرکاء کو بتایا کہ ہمیں معاشرے کے غریب اور محروم طبقات کی ضروریات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کا رزق ہمارے رزق میں شامل کر دیا ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ اس سال کے موضوع کو مد نظر رکھتے ہوئےاس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو ۔

اسلام بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ دائیں ہاتھ سے صدقہ کرو تو بائیں ہاتھ کو خبر نہ ہو –

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button