Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

انسداد سموگ مہم کے ایک ہفتے میں 34 خشت بھٹہ جات کو 19 لاکھ روپے جرمانہ

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات نے کریک ڈاوٗن کرتے ہوئے انسداد سموگ مہم کے ایک ہفتے میں 34 خشت بھٹہ جات کو 19 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
پرانی ٹیکنالوجی پر قائم آلودگی کا سبب بننے والے 11 خشت بھٹہ جات سر بمہر،14 خشت بھٹہ جات مالکان کے خلاف مقدمہ درج اور 14 افراد گرفتار کئے گئے۔
سیکرٹری آر ٹی ایز، ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے 2467 گاڑیوں کو چیک کرتے ہوئے 743 گاڑیوں کو آلودگی کا سبب بننے پر چالان کیا گیا جبکہ 35 گاڑیاں ضبط کی گئیں۔279 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے جبکہ 463000 روپے جرمانہ کیا گیا۔
ڈویژن بھر میں ایک ہفتے کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کے 182واقعات پر 15 مقدمات درج کیے گئے اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
اس بارے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
کمشنر ملتان نے کہا کہ آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناءجائے جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے 2 سٹروک انجن گاڑیوں بارے بھی لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر محکمہ ماحولیات،محکمہ تعلیم، میونسپل کارپوریشن، پی ایچ اے، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پولیس، اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button