Breaking NewsNationalتازہ ترین

انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 52 نوٹس جاری

ملتان ڈویژن میں انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 52 نوٹس جاری کئے گئے، جبکہ ڈینگی لاروا برآمدگی پر کچہری روڈ پر واقع زونگ آفس کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔

اس سلسلے میں انسداد ڈینگی اقدامات، کورونا ویکسینیشن بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ انسداد ڈینگی سرویلنس میں تیزی لائی جائے۔کسی بھی مقام پر پانی جمع نا ہونے دیا جائے۔ خشک اور صاف ماحول ڈینگی سے پاک ملتان ڈویژن کا ضامن ہے۔

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کورونا ویکسینیشن فرسٹ ڈوز میں ٪95، سیکنڈ ڈوز میں ٪87ٹارگٹ حاصل کیا جاچکا ہے۔

انسدادِ ڈینگی کارروائیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز، سی ای اوز ہیلتھ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں