ایپکا نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مرکزی صدر ایپکا پاکستان چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا اور صوبائی صدر ایپکا چوہدری مبشر احمد، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد شفیق گجر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے پنجاب کی طرح ملتان میں بھی 19 اور 26 ستمبر کو تمام دفاتر میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال و تالہ بندی کی جائے گی اور یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تم ہمارا لیو انکیشمنٹ اور 17اے کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوجاتا اور ہاؤس رینٹ، میڈیکل الاؤنس، کنوینس الاؤنس ڈبل نہیں کیا جاتا اور اس کے علاوہ پہلے سے قائدین کی جانب سے پیش کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہیں کیا جاتا تب تک یہ ہڑتال جاری رہے گی۔
احتجاج کے پہلے مرحلے میں شجاع آباد کینال ڈویژن کے دفتر بالمقابل کارڈیالوجی ہسپتال پرامن جلسہ منعقد کیا جائے گا اور اس کے بعد پریس کلب تک اپنے حقوق کے حصول کیلئے پرامن ریلی نکالی جائے گی۔
دوسرے مرحلے میں رضا ہال ضلع کونسل میں جلسہ منعقد کیا جائے گا اور اس کے بعد چوک کچہری تک پرامن ریلی نکالی جائے گی۔