Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایپکا کا زکریا یونیورسٹی میں یونٹ بنانے کا فیصلہ

 ایپکا نے ملازمین کی آواز بلند کرنے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے نئے عزم کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں بھی اپنا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

ایپکا کے مرکزی صدر چودھری خالد جاوید سنگھیڑا نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں ایمپلائز ایسوسی ایشن ملازمین کے مسائل بہتر طریقے سے حل نہیں کراسکی ، کیونکہ ان کے اکثر عہدیدار اور قیادت انتظامیہ کے ساتھ مل کر صرف اپنے مفادات تک محدود ہوجاتی ہے اور ملازمین کے مسائل جوں کے توں رہتے ہیں ۔

جبکہ ایپکا ایک ایسی تنظیم ہے جو ملازمین کے مسائل حل کرانے کے لئے بھرپور طریقے سے کوشش کرتی ہے ،اور ان کے حل کے لئے مخلصانہ کوشش کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بات بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سابق ممبر ایگزیکٹو خرم عظیم سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے قائم ہونے والے یونٹ کو ایپکا کے تمام محکموں کی حمایت حاصل ہوگی اور پہلے مرحلے میں عبوری باڈی تشکیل دے کر عہدیداروں کا اعلان کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایپکا چھوٹے ملازمین کے ساتھ افسروں کے بھی مسائل حل کرانے کی کوشش کرے گی، کیونکہ سرکاری ملازمین ایک جیسے مسائل سے ہی دوچار رہتے ہیں۔

سابق ممبر ایگزیکٹو خرم عظیم نے کہا کہ یونیورسٹی میں ایپکا یونٹ کی اشد ضرورت ہے، اور ملازمین کے دیرینہ مسائل جلد حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ایپکا کے قیام سے بعض گروپوں اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی اجارہ داری بھی ختم ہوگی۔

خرم عظیم نے کہا کہ تمام ملازمین یونیورٹسی کی ترقی کیلئے مل کر کام کریں گے۔

مرکزی صدر ایپکا خالد جاوید سنگھیڑا نے خرم عظیم کو یونیورسٹی میں ایپکا یونٹ کے قیام کے لئے خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے، اور جلد اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

زکریا یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سابق ممبر ایگزیکٹو خرم عظیم نے مرکزی صدر ایپکا خالد جاوید سنگھیڑا کو ملازمین کے مسائل حل کرانے پر مبارکباد دی اور انہیں پھول پیش کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button