Breaking NewsEducationتازہ ترین

کرپٹ ڈی ڈی ای او کے خلاف ایپکا بھی میدان میں آگئی ، بڑا احتجاج

ایپکا ملتان کا سابق ڈی ڈی ای او کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، نواں شہر چوک بند کردیا

یہ بھی پڑھیں۔

کرپٹ ڈی ڈی ای او نے جعلی مظاہرہ کرادیا، شاہ محمود کا بات کرنے سے انکار

تفصیل کے مطابق سابق ڈی ڈی ای او سلطانہ رانا جن کو کرپشن کے الزامات پر عہدے سے ہٹا کر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی تھی کے خلاف ایپکا ملتان نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں۔

کرپٹ ڈی ڈی ای او کی بحالی کی کوشش، اساتذہ کا شاہ محمود کے گھر کے سامنے احتجاج

جس کی قیادت چودھری خالد جاوید نے کی، اس موقع پر ٹچریونین کے رہنما ملک الطاف ، راو ایاز علی، عبدالقیوم، اسفاق انصاری، نواز سندھو، ملک اللہ دتہ، اقبال چڈھر بلال ،طارق اسحاق اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق کرپٹ آفیسر سیاسی اثرورسوخ سے دوبارہ تعینات ہونا چاہتی ہے ،ان کے خلاف کارروائی کرنےو الےسی ای او شمشیر خان ، ڈی ای او ڈاکٹر شمیم کے خلاف الزامات لگا کر اپنی کرپشن چھپانا چاہیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔

کرپشن الزامات پر برطرف ہونے والی افسر کو بچانے کےلئے پی ٹی آئی کے رہنما متحرک

سلطانہ رانا نے محکمہ سکولز کے ہر شعبے میں کرپشن کی، اب فراڈ کرکے اپنی نوکرانیوں کو ٹیچر بنا کر جعلی احتجاج بھی کرادیا۔

ہم سیاسی افراد کو آگاہ کررہے ہیں اگر سلطانہ رانا کو دوبارہ تعینات کیاگیا تو سارے تعلیمی ادارے بند کردیں گے، اور احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں